پشاور دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

، خوف کے عالم میں ان کی انتخابی مہم متاثر ہوسکتی ہے،حکومت سیکیورٹی فراہم کرے، امیدوارو ں کا مطا لبہ

جمعرات 12 جولائی 2018 17:00

پشاور دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے
کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پشاور دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ،انتخابی مہم چلانے والے امیدواربھی خوف کے شکارہیں ، جمعرات کو نجی ٹی سے گفتگو کر تے ہو ئے امیدوا رو ں نے کہاکہ خطرات کے باوجود امیدواروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی، خوف کے عالم میں ان کی انتخابی مہم متاثر ہوسکتی ہے،حکومت سیکیورٹی فراہم کرے، انتخابی سرگرمیوں میں مصروف زیادہ تر امیدوار تاحال سرکاری سیکورٹی سے محروم ہیں، اے این پی کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہیں کالعدم تنظیموں سے مسلسل خطرات لاحق ہیں ،حکومت فوری سیکورٹی فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :