ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے بسوں و کوچز کے کرائے میں13روپے فی اسٹاپ کا من مانا ۱ضافہ

ہر اگلے اسٹاپ کا کرایہ 30روپے، املا کی اغلاط سے بھر پور کرائے کی جعلی لسٹیں ونڈ اسکرین پر آویزاں شمع کوچ، F-11، داتا کوچ، W-11، 17-J، S-2، W-21سمیت بیشتر بسوں کے کرائے مسافروں کی پہنچ سے باہر

جمعرات جولائی 17:32

ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے بسوں و کوچز کے کرائے میں13روپے فی اسٹاپ کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) شہرِ قائد میں ایک پھر ٹرانسپورٹ مافیا نے من مانی کرتے ہوئے فی اسٹاپ کرائے میں یک دم 13روپے کا اضافہ کرکے ہوئے ہر اگلے اسٹاپ کا کرایہ30 روپے مقرر کردیا ہے اور زائد کرایہ ادا نہ کرنے والے مسافروں کے ساتھ بد تمیزی و بسوں سے اتارنے کی شکا یات بھی سامنے آرہی ہیں۔ شمع کوچ، F-11، داتا کوچ، W-11، 17-J، S-2، W-21سمیت شہر میں چلنے والی بیشتر بسوں کے کرائے میں ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا باوجود من مانا اضافہ نگراں حکومت و ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار حکام کی بے بسی اور ساکنانِ شہرِ قائد کی ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں کئی دہائیوں سے یر غمال ہونے کا کا تازہ ترین منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسکے باوجود کے شہر میں چلنے والی تقریباً تمام اقسام کی پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی کو بطور ایندھن استعمال کرتی ہے ماہِ جولائی کے اوائل میں ڈیزل کے فی لیٹر نرخ میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے فی مسافر کرایہ میں اضافہ عمل میں لایا گیا ہے اور اردو املا کی اغلاط سے بھرپور کرائے کی جعلی فہرستیں بسوں و کوچز کے ونڈ اسکرین پر آویزاں کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سخی حسن تا فی ٹی سی فلائی اوور سفر کرنے ایک مسافر کے مطابق شمع کوچ و F-11روٹ کی بسیں فی مسافر 13روپے زائد وصول کررہی ہیں جبکہ خواتین، بچوں و بزرگوں سمیت زائد کرایہ ادا نہ کرنے والے مسافروں کو بسوں سے اتارا جارہا ہے جس سے غریب عوام کی بے بسی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایف بی ایریا کی رہائشی یک خاتون مسافر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بسوں سے سفر ان کی مجبوری ہے جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے اور تمام تر احتجاج و شکایتوں کے باوجود متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔