پی ایس 99 کی ترقی کو لوگ دور دور سے دیکھنے آئینگے،حلیم عادل شیخ

جمعرات جولائی 17:32

پی ایس 99 کی ترقی کو لوگ دور دور سے دیکھنے آئینگے،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوارحلیم عادل شیخ کی جانب سے حلقے میں موجود کارنر میٹنگوں،جلسوں اور عوام سے ملاقاتوں کے لیے ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری۔قیوم آباد کے نوجوانوں کی جانب سے بلائی گئی کارنر میٹنگ جلسے میں تبدیل ہوگئی اردر گرد کے گوٹھوں کے لوگ بھی حلیم عادل شیخ کی تقریر سننے کے لیے جمع ہوگئے ،احسن آباد میں ایک عظیم والشان تقریب میں ایم کیوایم اور مسلم لیگ سے وابسطہ درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور حلیم عادل شیخ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، حسن آباد میں ایک اور انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کیا گیاجبکہ علاقہ معززین کے ہمراہ سیفل گوٹھ میں موجود گھر گھر انتخابی مہم چلائی گئی ۔

(جاری ہے)

ان تمام تقریبات اور عوامی ملاقاتوں میں حلیم عادل شیخ نے تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے ووٹ مانگا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی سیاست پر یقین رکھتی ہے جو جماعتیں لسانی سیاست کرتی رہی آج ان کا وجود مٹ چکاہے عمران خان اس صدی کا واحد لیڈر ہے جو سب کے دلوں میں بستا ہے اس کے ساتھ مہاجر بھی ہیں ،سندھی بھی ہیں پنجابی ہیں ،پٹھان بھی ہیں اور ان کے ساتھ بلوچی بھی کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان کا ہر طبقہ فکر یہ بات جانتاہے کہ اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کا بانی صرف عمران خان ہے ،حلیم عادل شیخ نے حسن آباد اور قیوم آباد میں ہونے والے جلسوں میں کہا کہ جو لوگ مجھے عزت دے رہیں اور میرے راستے میں پھول نچھاورکررہے ہیں میں ان کا مان کبھی نہیں توڑونگا میرا اس حلقے میں کامیاب ہوکر جو نناوے دن کا پلان ہے اس پر من وعن عمل ہوگا میں اس حلقے میں جو نادرہ کا دیرینہ مسئلہ ہے اسے حل کروائونگا ،یہاں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام لیکر آئونگا،اس حلقے میں بہترین ہسپتال اور اسکولوں کا قیام میرا خواب بن چکاہے جسے میں ہر حال میں پورا کرونگا۔

انہوںنے مزید کہاکہ لوگ میرے لیے گھرگھر جائیں اور ان سے میری کامیابی کے لیے ووٹ مانگیں جو لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کوووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ غلطی ہرگز نہ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ اس بار جو تمھارا کبھی کبھار چولہا جل جاتاہے وہ بھی نہ جل سکے کیوںکہ پیپلزپارٹی لٹیروں کی جماعت ہے جو عوام کے خون سے اپنی سیاست کو چمکانے پر یقین رکھتی ہے ۔