ماجوکے طالب علم نے شفاف انتخابات کے لئے بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم ویب سائیٹ متعارف کرادی

جمعرات 12 جولائی 2018 17:32

ماجوکے طالب علم نے شفاف انتخابات کے لئے بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم ویب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو)کے ماسٹرز آف کمپیو ٹر سائینس(ایم سی ایس) کے فائنل ائیر کے طالب علم احتشام مختارنے اپنے سپر وائیز سیدّ عمران علی کی زیر نگرانی ملک میں عام انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کرانے کرانے کے لئے ایک ویب سائیٹ بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم بنائی ہے جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان استفادہ کرسکتا ہے۔

احتشام مختار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مینول ووٹنگ کے نظام کی بنا پر آزادانہ و شفاف انتخابات منعقد کرانے کی بنا پر بے شمار شکائیتیں سامنے آتی ہیں اور ہارنے والے امیدوار دھاندلی کے الزامات عائید کرتے ہیں لیکن اب بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم ویب سائیٹ کی تیاری کی بنا پر شفاف طریقے سے انتخابات کا انعقاد ممکن ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ویب سائیٹ کے استعمال کی بنا پر جب ایک ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے جائے گا تو اسے پولنگ افسر کو اپنا قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جس کو لے کر کمپیوٹر پر وہ اس ووٹر کے شناختی کارڈ پر درج نمبر ڈالے گا تو اس کے سارے کوائیف کمپیوٹر اسکرین پر سامنے آ جائیں گے جس میں اس کا نام،ولدیت،عمر، گھر کا پتہ،انتخابی حلقہ اور ووٹر لسٹ میں درج نمبر شامل ہونگے جس کے بعد پولنگ افسر اس سے انگوٹھا لگوائے گا توپولنگ بوتھ میں رکھے کمپیوٹر اسکرین پر اس کے حلقہ کے تمام امید واروں کے نام و نشانات واضح ہوجائیں گے جس پر وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے نام پر اپنی انگلی ٹچ کرے گا تو اس کا ووٹ ڈل جائے گا۔

احتشام مختار کا کہنا ہے کہ اس ویب سائیٹ کے استعمال سے الیکشن کمیشن ملک کے بڑے بڑے شہروں میں بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم کو استعمال کرکے آزادانہ و شفاف انٹخابات منعقد کراسکتا ہے جس کا دائیرہ بعد ازاں دیہی علاقوں تک پھیلایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ پرو جیکٹ محمد علی جناح یونیورسٰٹی کراچی کی کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ فیکلٹی کے فائینل ایر کے طلبہ کے پروجیکٹس پوسٹرز کی اس ہفتہ منعقد ہونے والی نمائیش کے موقع پر پیش کیا گیا تھا