گرفتاری دینے کیلئے آرہے ،دھمکانے کی ضرورت نہیں،مریم نواز

کرسی کے نشے میں لوگوں کوایک دن جواب دینا پڑے گا،مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جولائی 2018 17:08

گرفتاری دینے کیلئے آرہے ،دھمکانے کی ضرورت نہیں،مریم نواز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ گرفتاری دینے کیلئے آرہے ،دھمکانے کی ضرورت نہیں،کرسی کے نشے میں لوگوں کوایک دن جواب دینا پڑے گا،مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

نوازشریف اپنے کارکنان کوعدم تشدد کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری دینے آرہے ہیں ڈرانے دھمکانے کی ضرورت نہیں۔سزادینے کے بعد بھی جوکچھ ہورہا ہے آپ مان جائیں کہ آپ ہار گئے ہیں۔کرسی کے نشے میں لوگوں کوایک دن جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ واپس نہ آئیں اپیلوں میں مدد مل جائے گی۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے پاکستان کی ترقی کیلئے جوکچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطم واپس آرہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ر صفدر کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا رکھی ہیں۔نیب نے کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم نوازشریف کل جمعہ کوشام سوا چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

دوسری جانب صدر ن لیگ شہبازشریف نے نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کارکنان کولاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ جس کے ساتھ ہی نگراں پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ گزشتہ شب رات گئے تک ن لیگ کے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کوکارکنان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم نوازشریف کا کل ہر صورت استقبال کریں گے۔انتظامیہ کوخبردار کرتا ہوں کہ ظلم اور زیادتی کرنے سے باز رہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔26جولائی کوہماری حکومت آئے گی اور ہم انصاف کریں گے ظلم کرنے والے جیل میں ہوں گے۔