فوجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہو جانے کے باعث ایک شخص زخمی

جمعرات 12 جولائی 2018 17:52

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ٹنڈو محمد خان روڈ پر فوجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہو جانے کے باعث میاں بخش سولنگی شدید زخمی ہوئے، جسے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا، جہاں پر اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا،مرحوم ٹنڈو محمد خان کے قریبی گائوں الھ ڈنو سولنگی کا رہائشی تھا،لاش گھر پہنچنے پر کھرام مچ گیا، مرحوم کے نماز جنازہ میں عزیز و اقارب ، معززین شہر، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :