رواں سال کا دوسرا سورج گرہن (کل) ہو گا

جمعرات 12 جولائی 2018 17:52

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن (کل) ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن (کل) جمعہ کو ہو گا جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

سورج گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 48 منٹ پر ہو گا جبکہ 3 بج کر 1 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا اور 4 بج کر 13 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کینیڈا، امریکہ، بھارت، بنگلہ دیش، اور یورپ میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔