نوازشریف اور شہبازشریف کاغلام احمد بلور کو ٹیلیفون،

ہارون بلورکی شہادت پر تعزیت کی

جمعرات 12 جولائی 2018 18:05

نوازشریف اور شہبازشریف کاغلام احمد بلور کو ٹیلیفون،
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے غلام احمدبلور کو ٹیلیفون کرکے ہارون بلورکی شہادت پرتعزیت کااظہار کیا اور شہید کے ایصال وثواب کیلئے دعا کی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے تیسرے روز سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے غلام احمدبلور کوٹیلیفون کیا اور ان کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے یقین دلایاکہ شریف خاندان کے علاوہ مسلم لیگ ن دکھ کی اس گھڑی میں بلورخاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے ٹیلیفون پر حاجی غلام احمدبلور کوبتایاکہ سیاسی میدان میں بلورخاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوراملک بلورخاندان خصوصاًبشیراحمدبلوراورانکے صاحبزادے ہارون بلور کی قربانیوں کو سراہتاہے۔ اپنے علیحدہ ٹیلیفون میں مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف نے بھی حاجی غلام احمدبلورسے ٹیلیفون پررابطہ کیا شہبازشریف نے کہاکہ دکھ اور تکلیف کے لمحات میں مسلم لیگ بلورخاندان کے ساتھ کھڑی ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوامی نیشنل پارٹی خصوصاًبلورخاندان نے جوقربانیاں دی ہیں پوری قوم اس کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔