ن لیگی کارکنوں کی گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات پرسوالیہ نشان ہے ،ْاحسن اقبال

جمعرات 12 جولائی 2018 18:14

ن لیگی کارکنوں کی گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات پرسوالیہ نشان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگی کارکنوں کی گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات پرسوالیہ نشان ہے،کارکنوں کی رہائی کیاحکامات جاری کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے مڈ نائیٹ آپریشن کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں سمیت 100 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد میں متعدد یوسی چئیرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں سمیت سرگرم کارکن شامل ہیں۔پولیس کے کریک ڈائون کے بعد تھانوں کے باہر لیگی امیدواروں نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنر سے غیر جمہوری کارروائی کانوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔