پاکستانی ماڈل کو سڑک پر کھڑے نوجوانوں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا، ماڈل نے نوجوانوں کی تصویر شئیر کردی

مرد خواتین کو ڈرانا دھمکانا ضروری کیوں سمجھتے ہیں؟ یہ سب کب ختم ہو گا؟ ماڈل آمنہ بابر کا انسٹاگرام پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 جولائی 2018 17:38

پاکستانی ماڈل کو سڑک پر کھڑے نوجوانوں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا، ماڈل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء) : پاکستان کی معروف ماڈل آمنہ بابر کو سڑک پر کھڑے نوجوانوں نے ہراساں کیا جس پر انہوں نے ان نوجوانوں کی تصویر لے کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل آمنہ بابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کچھ نوجوان کی تصویر شئیر کی۔ تصویر کے ساتھ آمنہ بابر نے بتایا کہ میرے ساتھ جو ابھی ہوا اس سے مجھے بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہوں کہ ہم کس طرح کے معاشرے میں انی زندگی بسر کر رہے ہیں؟ آمنہ بابر نے بتایا کہ میں ایک جگہ سے گزر رہی تھی ، مجھے اپنی والدہ کو پک کرنا تھا جب میں نےسڑک کنارے کھڑے کچھ نوجوانوں کو دیکھا جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی عجیب و غریب شکلیں بنانا اور مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، پاس کھڑے کسی بھی شخص نے انہیں ایسا کرنے سے نہ تو منع کیا اور نہ ہی انہیں وہاں سے بھگایا، میں اکیلی ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی اس حرکت سے بہت ڈر گئی تھی۔

(جاری ہے)

آمنہ بابر نے لکھا کہ یہ سب دیکھنے کے بعد میں نے اپنی والدہ کو پک کیا اور انہیں لے کر شاپنگ مال چلی گئی جہاں میرا سامنا ایک مرتبہ پھر انہی لڑکوں سے ہوا۔ جس پرمیں نے ان کی تصویر لی، مجھے تصویر لیتا دیکھ کر ان میں سے ایک نوجوان نے مجھے نامناسب اشارہ کیا اور مجھے بدمعاش کہہ کر بُلایا۔ یہ سب دیکھ کر میری والدہ بھی پریشان ہوگئیں، انہوں نے اپنا جوتا اُتارا جس پر وہاں کھڑے ایک شخص نے انہیں بھگا دیا۔

آمنہ بابر نے اس تمام تر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرد کیوں ہمیشہ عورتوں کو ڈرانا اور دھمکانا چاہتے ہیں؟ ایسی کیا ضرورت ہے؟ یہ سب کب ختم ہو گا؟ اور لوگ کیوں ایسے لوگوں کو کچھ کہنے کی بجائے صرف وہاں کھڑے ہو کر تماشہ دیکھتے ہیں؟

I am very disturbed and upset after what just took place I truly wonder what kind of society we live in ? I was driving home after running some errands to pick up my mom and these boys started making obscene faces started swearing at me and kept calling me names I was alone got scared as no one even tried to help me and went to pick up my mother and took her to the mall there I saw them again I took pictures of them and one of them showed me the middle finger and called me a badmash My mother got upset to and she took of one of her shoes these boys were then told by other people to run way Why do men feel the need to threaten women and girls when will this ever stop ???? Why do people just stand and watch why is this acceptable????

A post shared by Amna Babar (@amnababer) on


آمنہ بابر کے فالوورز نے ان کے ساتھ ہوئے اس سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور تصویر میں نظر آنے والے نوجوانوں کو خوب بُرا بھلا بھی کہا۔