میرا بیٹا پا کستان واپس آ ر ہا ہے،میرے بچوں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا ہے ، میں ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی ،

اگر ان کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی جیل ساتھ جائوں گی،میرا ایمان ہے کہ یہ تینوں بے گناہ ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا ، نواز شر یف کی والدہ شمیم بیگم کا ویڈ یو پیغام

جمعرات 12 جولائی 2018 18:29

میرا بیٹا  پا کستان واپس آ ر ہا ہے،میرے بچوں نوازشریف ، مریم نواز اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا ، پا کستان کا بیٹا پا کستان واپس آ ر ہا ہے،میرے بچوں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا ہے ، میں ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی ، اگر ان کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی جیل ساتھ جائوں گی،میرا ایمان ہے کہ یہ تینوں بے گناہ ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا ،جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں نوازشریف کی والدہ نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا ،میرا بیٹا آج (جمعہ کو) اپنے وطن جسے اس نے روشن بنایا واپس آرہا ہے تا کہ میں پھر سے اس کا ماتھا چوم سکوں ، میرے بچوں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا ہے ، میں ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی ، اگر ان کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی جیل ساتھ جائوں گی ، میرا ایمان ہے کہ یہ تینوں بے گناہ ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا ، ظالموں کو خدا کے خوف اور اس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے جبکہ عدالت نے عدالت نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو پھر سزا کس بات کی دی جا رہی ہے میرے بچوں کو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ اکہ میرے بچوں کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے ارو ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے ۔پیغام کے اختتام پر انہو ں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگا یا