ڈیموں کی تعمیر،چین میں پاکستانی سفارتخانے نے عطیات جمع کرنے کیلئے بنک اکائونٹ کھول دیا

جمعرات جولائی 18:32

ڈیموں کی تعمیر،چین میں پاکستانی سفارتخانے نے عطیات جمع کرنے کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان میں دو ڈیموں کی تعمیر کی غرض سے عطیات جمع کرنے کیلئے بنک اکائونٹ کھول دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سفارتخانے کے مطابق بنک اکاونٹ میں جمع کی گئی رقومات سٹیٹ بنک آف پاکستان منتقل کر دی جائیں گی۔چین میںعطیات آرایم بی اکاونٹ نمبر 778350021224،بنک آف چائنا ہیڈ آفس نمبر 1فو زنگمن نیء سٹریٹ زی چنگ ڈسٹرکٹ بیجنگ ،سوفٹ کوڈ:بی کے سی ایچ سی این بی جے پر جمع کی جاسکتی ہیں۔اکاونٹ کا ٹائٹل ایمبسی آف پاکستان بیجنگ100600 ہے۔