نگران حکومت نے (ن) لیگی قائدمحمد نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

شہر کے پانچ داخلی راستوں پر دس، دس رینجرز کے جوان تین شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے پولیس نے کنٹینرز بھی ناکوں پر پہنچا دیئے ہیں‘ذرائع

جمعرات جولائی 18:44

نگران حکومت نے (ن) لیگی قائدمحمد نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے نئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) نگران حکومت نے (ن) لیگی قائدمحمد نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی‘شہرکے داخلی راستوں پر رینجرز اہلکار تعینات کردیئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے استقبال کے لیے دیگر شہروں سے لاہور آنے والی(ن)لیگی کارکنوں کو لاہور میں داخلے سے روکنے کے لیے نگرانوں نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی کے مطابق شہر کے پانچ داخلی راستوں پر دس، دس رینجرز کے جوان تین شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے پولیس نیکنٹینرز بھی ناکوں پر پہنچا دیئے ہیں راوی پل، سگیاں، شیراکوٹ، ٹھوکر اور گجومتہ کو مکمل سیل کیا جائے گا الیکشن تک رینجرز اہلکار ناکوں پر ہی تعینات رہیں گے نواز شریف کے استقبال کے لیے دیگر شہروں سے آنے والے کارکنوں کو روکنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔ اعلی سطح سے احکامات جاری ہوتے ہی ان راستوں کو مکمل سیل کر دیا جائے۔

Your Thoughts and Comments