نواز شر یف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے خواتین ورکرز کے خصوصی لباس تیار

جمعرات 12 جولائی 2018 19:03

نواز شر یف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے خواتین ورکرز کے خصوصی لباس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے خواتین ورکرز کیلئے خصوصی لباس تیارکرالیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کی ائیرپورٹ آمد پر لیگی خواتین مریم نواز کی تصویر پر مشتمل شلوار قمیض پہنیں گی،مریم نواز کی تصویر والے ڈریس کا رنگ لائٹ پنک اور وائٹ شلوار رکھی گئی ہے۔مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے تیارکئے جانے والا ڈریس معروف ڈیزائنر اور سابق ایم پی اے حناپرویز بٹ نے تیارکیاہے۔