Live Updates

عمران خان نے عوام سے انتخابی مہم کیلئے عطیات کی اپیل کردی

الیکشن میں پارٹی کی تشہیری مہم کیلئے پیسے کی اشد ضرورت ہے،شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ عطیات بھجوائیں، کیوں ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ویڈیو پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جولائی 2018 18:01

عمران خان نے عوام سے انتخابی مہم کیلئے عطیات کی اپیل کردی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے انتخابی مہم کیلئے عطیات کی اپیل کردی ہے، شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ عطیات چاہئیں،کیوں ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے،الیکشن میں پارٹی کی تشہیری مہم کیلئے پیسے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ شمالی امریکہ کے پاکستانیوں سے اپیل کررہا ہوں کہ یہ جوہمارے پاس 13، 14 دن رہ گئے ہیں۔

ہمیں زیادہ سے زیادہ عطیات چاہئیں، کیوں ہمارا مقابلہ اس وقت مافیا سے ہے۔ جنہوں نے اقتدار میں رہ کرپیسا بنایا ہوا ہے۔ یہ پیسا اب وہ میڈیا اور تشہری مہم میں چلا رہے ہیں۔ الیکشن کے اوپر اور ووٹ خریدنے کیلئے پیسا چلایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مافیا کے مقابلے کیلئے اپنی پارٹی کی تشہیری مہم کیلئے ہمیں پیسا چاہیے۔میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں عطیات دیں وہ عطیات آپ چاہے ڈیبٹ کارڈ، چیک یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھجوائیں۔

لیکن اگر آپ ہماری پارٹی کے اکاؤنٹ پراپنی رقوم بھیجیں گے تووہ براہ راست ہم تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں امیدکرتا ہوں کہ اس وقت جوفیصلہ کن مرحلہ ہے آپ ہمیں پیسے بھیج کرہماری مدد کریں گے۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدرات پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،آئندہ عام انتخابات سمیت نوازشریف اور مریم نوازکی وطن واپسی پرپارٹی لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کارکنان کونوازشریف کی آمد پرتحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کوہدایت کی ہے کہ کسی قسم کے جھگڑے کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوہیرونہیں بننےدیں گے وہ کرپشن پرگرفتار ہورہے ہیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات