بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کامعاملہ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات جولائی 19:09

بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کامعاملہ،عدالت نے فیصلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کامعاملہ،،عدالت نے درخواست پر16جولائی کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

درخواست گذار محفوظ یار خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گارڈز کے ذریعے ایم کیوایمکے کارکنوں پرتشددکیا۔ جبکہ بلاول بھٹو کے وکیل کا کہنا ہے کہ حملہ ریلی پرہواتھا ایف آئی درج ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن ذخمی ہوئے ۔یف آئی آربھی ہمارے خلاف درج کی گئی،،عدالت نے درخواست پر فیصلہ 16جولائی تک کیلئے محفوظ کرلیا ۔

Your Thoughts and Comments