فاروق ستار الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر بیان حلفی دلائل کے لیے سماعت 6اگست تک ملتوی

جمعرات 12 جولائی 2018 19:09

فاروق ستار الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر بیان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر بیان حلفی دلائل کے لیے سماعت 6اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو درخواست وفا پرست گروپ کے رہنما اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی، فاروق ستار نے اپنے مقدمات کے بارے میں اگاہ نہیں کیا ،فاروق ستار این آر او کے تحت بند ہونیوالے مقدمات میں تاحال مفرور ہیں ، فاروق ستار کے کاغذات مسترد کیے جائیں ،فاروق ستار کے آر او نے 245 سے پہلے ہی کاغذات مسترد کر دئے تھے،فاروق ستار نے لینڈ کروزر کیلئے خواجہ سہیل منصور کے قرضے کو کاغذات میں چھپایا،پریس کانفرنس میں لینڈ کروزر کی قیمت 90 لاکھ بتائی، کاغذات میں حساب نہیں دیا ، فاروق ستار کی جانب سے بیان جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت اور درخواست گزار کا حق دعوی مشکوک ہے ،درخواست گزار کا تعلق متعلقہ حلقوں سے ہے اور نہ ہی وہ ان حلقوں کا ووٹر ہے،درخواست گزار نے ضابطے کے مطابق ریٹرننگ افسر یا الیکشن ٹریبونل سے رجوع نہیں کیا،غلط معلومات دے کر عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سندھ ہائی کورٹ کا سنگل بینچ اس حوالے سے واضح حکم جاری کرچکا ہے،درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف سولجر بازار اور نیوٹائون میں دو مقدمات میں مفرور تھے، دونوں مقدمات میں فاروق ستار نے مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے،اس کے علاوہ فاروق ستار کسی کیس میں ضلع شرقی کی پولیس کو مطلوب نہیں، این آر او کے مقدمات کا ریکارڈ ضلع شرقی کی پولیس کے پاس موجود نہیں ہے، سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال ہماری ہی پراڈکٹ ہے آلیکشن میں کامیبابی ہوگی،مجھے آہستہ ٓاہستہ پتہ چل رہاہے،مجھ اب معلوم ہو ا ہے مخالفت بھی محبت کر تے ہیں ،مصطفی کمال ہمارے اسکول کا طلب علم ہے ہماری فیکٹر ی سے تیار ہے،میں جوبات وسیم اختر کے حوالے کہا تھا حساب کتاب پارٹی کرینگی،جو بھی عوام کاحساب کتاب بنتا ہے اس کے جواب ہم دینگے،عامر خان نے شہدا کی فیملی سے بھر ے جلسے میں معافی مانگی تھی ،جاوید حنیف کی گر فتاری نیب کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔