سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تقرری کو چیلنج کردیا گیا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:10

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تقرری کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیم اہم شعبہ ہے اس میں ایسے شخص کو چیئرمین لگا گیا ہے جس کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن کیسز ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو ایچ ای سی سندھ کا چیئرمن تقرر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ایسا شخص جس کے خلاف اربوں روپے خورد برد کے مقدمات چل رہے ہوں انہیں چیئرمین بنانے سے تعلیم کو بہت نقصان ہو گا،۔