الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا

تعینات عملہ ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات بھی سنے گا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:37

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا ہے جہاں تعینات عملہ ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات بھی سنے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف خان نے بتایا کہ یہ کنٹرول روم صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گا جہاں پر خواتین ، خصوصی افراد اور خواجہ سرائوں کیلئے علیحدہ ڈیسک بنائے گئے ہیں۔

اس کنٹرول روم میں پانچ فون لائنیں نصب کی گئی ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شکایات 051-92110812، 051-92110813، 051-92110814، 051-92110815، 051-92110816پر درج کرائیں جبکہ کنٹرول روم میں تین فیکس بھی نصب کئے گئے ہیں جن کے نمبر 051-92110809، 051-92110810، 051-92110811 ہیں۔ اس کنٹرول روم نے جمعرات سے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور یہ الیکشن کے حتمی نتائج تک قائم رہے گا۔