پنڈی کے سیاسی یتیم شیخ رشید کی ایماء پر کارکنوں کیخلاف مقدمات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،محمد حنیف عباسی

آج اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دینگے پاکستان کی عوام کو نیب کا فیصلہ منظور نہیں ہے ، کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 19:37

پنڈی کے سیاسی یتیم شیخ رشید کی ایماء پر کارکنوں کیخلاف مقدمات ہمارے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنڈی کے سیاسی یتیم شیخ رشید کی ایماء پر کارکنوں کے خلاف مقدمات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔آج اپنے محبوب قائد میاںنواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے یہ ثابت کر دینگے کہ پاکستان کی عوام کو نیب کا فیصلہ منظور نہیں ہے ۔

25جولائی کو شیخ رشید کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی یوم حساب ہو گا ۔ملک کو ترقی سے روکنے والوں کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔عوام جانتے ہیں کہ پانچ سال ہماری حکومت کے خلاف دھرنے اور لاک ڈان کیا گیا لیکن اس کے باوجود نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا ۔ آج نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دینگے کہ پاکستان کی عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستا ن سمیت راولپنڈی کی عوام بھی 25 جولائی کو گھرو ں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگا کر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں سے بدلہ لیں گے ۔