کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سجاد اعوان اور علی محمد تنولی کو شیر کے نشانات الاٹ کر دیئے گئے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:46

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سجاد اعوان اور علی محمد تنولی کو شیر ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد ان کی جگہ حلقہ این اے 14 سے آزاد الیکشن لڑنے والی انکے بڑے بھائی سجاد اعوان اور پی کے 33 سے امیدوار علی محمد تنولی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر شیر کا نشانات الاٹ کر دیئے۔

(جاری ہے)

دونوں امیدواران کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ دونوں حلقوں میں کورنگ امیدوار تھے تاہم ایون فیلڈ کیس کی وجہ سے کیپٹن (ر) صفدر نے کاغذات منظوری کے باوجود انہیں کاغذات واپس لینے سے روک لیا تھا جس پر دونوں امیدواران آزاد تھے، الیکشن کمیشن نے قبل ازیں انہیں ٹینک کا نشان الاٹ کیا تھا تاہم اب وہ شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔