کاروباری برادری کا مستقبل پاکستان کے استحکام سے وابستہ ہے‘ایف پی سی سی آئی
ملک ہے تو ہماراکاروبارہے ، ڈیموں کیلئے بھرپور تعاون کریں گے،ڈیموں کی تعمیر میں وقت لگے گا،ملک بھر میںپانی کے ذخائربھی بنائے جائیں، پاکستان کاپانی کیلئے دشمن ممالک کی رحم و کرم پر ہوناملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے‘کریم عزیز ملک
جمعرات 12 جولائی 2018 19:56
(جاری ہے)
اس ضمن میں کاروباری برادری حکومت سے مل کر کام کرے گی۔مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں سے بی او ٹی کے بنیاد پر معاہدے کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ماضی کی کئی حکومتوں نے ڈیم بنانے میں غفلت کا مظاہرہ کیا جس سے بحران سنگین ہوتا چلا گیا مگر اب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی کوششوں سے یہ مقصد حاصل ہوتا نظر آ رہا ہے جو خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار پانی کے شدید بحران میں مبتلاء ممالک میں ہوتا ہے جو ملکی بقاء کیلئے خطرہ ہے گزشتہ ستر سال میں دنیا بھر میں چالیس ہزار سے زیادہ ڈیم بنائے گئے جبکہ پاکستان نے دو بڑے ڈیم بنانے اور کچھ چھوٹے ڈیم بنانے کے علاوہ کچھ نہ کیا جس کی وجہ سے درامدی ایندھن پر انحصار بڑھتا گیا جس سے پیداواری لاگت بڑھی ۔مہنگی پیداوار سے عوام مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہوئی جبکہ برامدات بری طرح متاثر ہوئیں۔سالانہ اربوں ڈالر کی پانی ضائع ہو رہاہے جسے بچانے سے ملکی ترقی کی رفتار بڑھ جائے گی۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں تینتیس ممالک اپنی ضروریات کا پچاس فیصد سے زیادہ پانی پڑوسی ممالک سے حاصل کرتے ہیں مگر ان میں سب سے نازک صورتحال پاکستان کی ہے جسے پانی دشمن ممالک کے راستے ملتا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔پانی کی کمی کا حل نکالنے کی جتنی ضرورت آج ہے کبھی نہ تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.