Live Updates

14 جولائی کا مردان جلسہ ملک کی سیاست میںتبدیلی لائے گا،سابق صوبائی وزیر محمد عاطف خان

مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے ،پی کے 52 کے اُمیدوار ظاہر شاہ طورو

جمعرات 12 جولائی 2018 19:56

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر اور حلقہ این اے 21 کے اُمیدوار محمد عاطف خان اور پی کے 52 کے اُمیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ 14 جولائی کا مردان جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا اور ملک کی سیاست میںتبدیلی لائے گا مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے عمران خان نے غریب عوام کو روایتی سیاستدانوں کے چنگل سے آزاد کرایاہے اورآج حقدار کو اس کا حق آسانی کے ساتھ مل رہا ہی2018کے انتخابات میں تحریک انصاف ایک بارپھر بڑی قوت بن کر ابھرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں پولنگ ایجنٹس ٹرنینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی کے 52 کے اُمیدوار ظاہرشاہ طورو نے کہاکہ ملک کے کرپٹ ٹولہ عمران خان کے خلاف اکٹھا ہو گیا ہے لیکن ووٹ کی طاقت سے عوام انہیں مسترد کردے گا،پی ٹی آئی کی دور حکومت میں مردان میں تعمیراتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے ہیںجس سے شہر کا نقشہ تبدیل ہوکر رہ گیاہے تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کر لیا گیا ہے اور اگر عوام نے آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچایا تو پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتحریک انصاف حلقہ پی کے 52 حلقے کی تمام صدور ، جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں نے شرکت کی تقریب کے آخر میں سانحہ پشاوریکہ توت خودکش حملے میں شہید ہونے والے ہارون بلور شہید ودیگر شہداں اور زخمیوں کے بلند درجات اور ایثال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات