بیوی اور 2بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کرنیوالے سفاک قاتل صوابی پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:59

بیوی اور 2بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کرنیوالے سفاک قاتل صوابی پولیس نے ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں اپنی بیوی اور 2بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم پولیس کو 11سالوں سے مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اشتہاری ملزم ملوک سکنہ جلبئی اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی بیوی دو کمسن بیٹیوں کو موت کی گھاٹ اُتارے تھے، گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بیوی کے ساتھ دو کمسن بیٹیاں بھی موت کے زد میں آگئے تھے جس پر پورہ علاقہ غم سے نڈھا ل تھا پولیس کو 11سالوں سے مطلوب مجرم اشتہاری ملوک ولد جبار سکنہ جلبئی میں موجود ہونے کی اطلاع ملی ، اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ٹاسک پر ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لاہور اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان،اے ایس آئی الطاف حسین بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سفاک قاتل ملوک کو گرفتار کیا گیا ۔

ملزم ملوک نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر دو کمسن بے گناہ بیٹیاں مسماة فہیمہ بمعر 15سال جبکہ طفکہ عائشہ عمر 4کو بھی موت کی گھاٹ اُتارا تھا ، ملزم کی گرفتاری پر علاقہ عوام نے تورڈھیر پولیس کو بے حد سراہا۔