Live Updates

چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف نے پا رٹی کے لیئے چندے کی اپیل کر دی

شمالی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی ہماری مدد کریں ،ہمارے مدمقابل مافیا الیکشن میں پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے، عمران خان کا ویڈ یو پیغام

جمعرات 12 جولائی 2018 20:03

چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف نے پا رٹی کے لیئے چندے کی اپیل کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے پارٹی فنڈ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان دنوں زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے پارٹی فنڈ دینے کی اپیل کردی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دنوں زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ،شمالی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی ہماری مدد کریں ،ہمارے مدمقابل مافیا الیکشن میں پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات