پیمرا نے نوازشریف کی وطن واپسی پر براہ راست کوریج پر پابندی لگا دی

خلاف ورزی کی صورت میں چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، پیمرا

جمعرات 12 جولائی 2018 20:03

پیمرا نے  نوازشریف کی وطن واپسی پر براہ راست کوریج پر پابندی لگا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پیمرا نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر براہ راست کوریج پر پابندی لگا دی ، پرائیویٹ ٹی وی چینلز ریکارڈ ڈمواد نشر کرسکیں گے ، لائیو کوریج کی صورت میں چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے نجی میڈیا ہائوسز کو ہدایت نامہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق پیمرا نے نوازشریف کی وطن واپسی پر براہ راست کوریج پر پابندی لگادی ہے ۔ لائیو کوریج کی صورت میں چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ پیمرا کے مطابق پرائیویٹ ٹی وی چینلز ریکارڈڈ مواد نشر کرسکیں گے ۔ پرائیویٹ چینلز الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے پابند ہوں گے ۔