کل میرا بیٹا نوازشریف واپس آرہا ہے ،ْگرفتار نہیں ہونے دونگی ،بیگم شمیم اختر

نواز شریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نا حق فیصلہ آیا ،ْ ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیے ،ْمیرے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی ،ْوالدہ نواز شریف

جمعرات جولائی 20:12

کل میرا بیٹا نوازشریف واپس آرہا ہے ،ْگرفتار نہیں ہونے دونگی ،بیگم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اخترنے کہاہے کہ (کل))میرا بیٹا نوازشریف واپس آرہا ہے ،ْگرفتار نہیں ہونے دونگی ،ْ نواز شریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نا حق فیصلہ آیا ،ْ ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیے ،ْمیرے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی ،ْسابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ شمیم اختر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نواز شریف مریم نواز اور صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا، میرا ایمان ہے کہ تینوں بے قصور ہیں، ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیے۔

بیگم شمیم اخترکا کہنا تھا کہ جمعہ کو میرا بیٹا نواز شریف جس نے اس ملک کو روشن کیا مجھ سے ملنے آرہا ہے، نوازشریف،، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بے گناہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کریگا، میں ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی اور اگر میرے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی۔میں وطن واپسی پر نواز شریف کا ماتھا چومنا چاہتی ہوںان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی، ان کی کرپشن عدالت میں ثابت نہیں ہوئی جبکہ نواز شریف کو ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

Your Thoughts and Comments