شام نے اسرائیلی طیاروں کی الصمدانیہ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی

کارروائی شامی ڈرون کے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کی گئی ، ترجمان اسرائیلی فوج

جمعرات 12 جولائی 2018 20:16

شام نے اسرائیلی طیاروں کی الصمدانیہ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) شام نے اسرائیلی طیاروں کی جنوبی شہر القنیطرہ میں الصمدانیہ کے مقام پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خضر اور تل کروم میں سرکاری فوج کے مراکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فوجی مراکز کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں تین مقامات پر شامی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فوج کی طرف سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب شام کے ایک ڈرون نے اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :