افغان طالبان نے سعودی علماء کے مذاکراتی عمل شروع کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا

جمعرات جولائی 21:00

افغان طالبان نے سعودی علماء کے مذاکراتی عمل شروع کرنے کے مطالبے کو ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) سعودی عرب میں منعقد علماء کانفرنس میں شہزادہ خالد الفیصل نے زور دیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تمام فریقین خطے میں امن و امان کی بحالی کیلئے مذاکراتی عمل شروع کریں تاہم طالبان نے مذکورہ اجلاس کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اشتراک سے افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے نئے دروازے کھلیں گے جو جنگ زدہ ماحول کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا کہ آج ہم بہت پرامید ہیں کہ ہماری کوششوں سے ماضی کا سیاہ باب بند ہو جائیگا اور نئے دور کا آغاز ہو گا، افغانستان میں استحکام اور سیکیورٹی کے حالات بہتر ہوں گے تاہم اس کی تکمیل کیلئے فریقین کو برداشت، مفاہمت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جیسا کہ مذہب اسلام اجازت دیتا ہے۔

Your Thoughts and Comments