اسرائیلی فوج کا شام کے ساتھ ملکی سرحد کے قریب بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کر نے کا دعویٰ

جمعرات 12 جولائی 2018 21:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) اسرائیلی فوج نے شام کے ساتھ ملکی سرحد کے قریب بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل سے یہ ڈرون دوران پرواز ہی تباہ ہو گیا ،ْ یہ ڈرون اسرائیلی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ قبل ازیں شامی سرحد کے قریب گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بجائے گئے خطرے کے سائرن بھی سنائی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :