Live Updates

جس کا ضمیر زندہ، وہ نوازشریف کااستقبال نہیں کرےگا،عمران خان

نوازشریف کااستقبال کرنیوالوں اورگدھوں میں کوئی فرق نہیں،باپ اوربیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے کوئی بڑا معرکہ مارا ہو، مجرم کی حمایت کرنے پراحسن اقبال سے بڑا ڈفر انسان کوئی نہیں۔نارووال میں عوامی جلسے میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جولائی 2018 19:15

جس کا ضمیر زندہ، وہ نوازشریف کااستقبال نہیں کرےگا،عمران خان
نارووال(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کاایئرپورٹ پراستقبال کرنے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہے،جس کا ضمیر زندہ وہ استقبال کرنے نہیں جائے گا، باپ اور بیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے کوئی بڑا معرکہ مارا ہو، مجرم کی حمایت کرنے پراحسن اقبال سے بڑا ڈفر انسان کوئی نہیں۔

انہوں نے آج نارووال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔جس قوم میں قانون کی بالادستی ہوتوقومیں ترقی کرتی ہیں۔کل نوازشریف نے بڑی دھواں دھار لندن میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میرے کارکنان کوایئرپورٹ پہنچنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جولوگ نوازشریف کوایئرپورٹ لینے جائیں گے ،میں ان بے وقوفوں کی بات کررہاہوں جولاہور ایئرپورٹ جائیں گے ان میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

باپ اور بیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے کوئی بڑا معرکہ مارا ہو۔عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف کولینے جارہاہوں جس نے بڑی محنت سے قوم کا300ارب چوری کرکے باہر لیکر گیا ہے۔میں بتادوں جس ن لیگی کارکن کاضمیرزندہ ہے وہ مجرم کوایئرپورٹ سے لینے نہیں جائیگا۔جونوازشریف کولینے جائے گا میں اس بچے کے باپ سے پوچھوں کہ نوازشریف 20سال سے پنجاب پرحکومت کررہا ہے۔

لیکن اس عرصے میں ایک اسپتال لاہور میں نہیں بناسکے جہاں شریف خاندان کابھی علاج ہوسکے۔ نوازشریف ، ڈرامہ شہبازشریف وہ باہرعلاج کروانے جاتا ہے۔سمدھی کوپکڑنے لگے وہ باہرعلاج کروانے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیگم کلثوم نوازکیلئے دعا کرتے ہیں لیکن نوازشریف کوشرم آنی چاہیے کہ یہاں اسپتال بنایا ہوتا توکلثوم نوازکابھی علاج ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کاعلاج بھی لاہور میں ہوا۔ وفات بھی شوکت خانم اسپتال میں ہوئی۔احسن اقبال کوگولی لگی توہیلی کاپٹرلینے کیلئے گیا۔مجرم کی حمایت کرنے پراحسن اقبال سے بڑا ڈفر انسان کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومت جاتی ہے وہ دوچیزیں خالی خزانہ اور فضل الرحمن چھوڑ کرجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام الیکشن نہیں ہے۔25 جولائی کوپی ٹی آئی کوووٹ دے کرکامیاب کروائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات