نواز شریف کو ایئرپورٹ پر لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا،

نواز شریف قوم کا 300ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کر گئے، جس قوم کا ضمیر زندہ ہوتا ہے وہ کبھی چور کے استقبال کیلئے نہیں جاتی،یہ لاہور میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نارووال میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات جولائی 21:07

نواز شریف کو ایئرپورٹ پر لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ..
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ پر لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا، نواز شریف قوم کا 300ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کر گئے، جس قوم کا ضمیر زندہ ہوتا ہے وہ کبھی چور کے استقبال کیلئے نہیں جاتی،یہ لاہور میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے۔

وہ جمعرات کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جس قوم میں قانون کی بالادستی ہو وہ ترقی کرتی ہے، اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ تکڑی ہوتی ہے، جس قوم میں انصاف وہ اوپر جاتی ہے، نواز شریف نے بدھ کو لندن میں بڑی دھواں دار پریس کانفرنس کی ،نواز شریف کو ایئرپورٹ پر لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا، نواز شریف قوم کا 300ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کر گئے، جس قوم کا ضمیر زندہ ہوتا ہے وہ کبھی چور کے استقبال کیلئے نہیں جاتی، نواز شریف 30سال سے پنجاب پر حکومت کررہا ہے، (ن) لیگ نے 6مرتبہ پنجاب میں حکومت کی ہے ، 30سال میں یہ لاہور میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال 4ارب روپے میں بنا ہے۔ انہوں نے ملک میں اچھے اور برے کی تمیز ختم کردی ہے۔