الیکشن 2018کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری

عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف منفی مواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے،اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر نشر نہیں کی جاسکتیں، پیمرا کی وارننگ

جمعرات 12 جولائی 2018 21:07

الیکشن 2018کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن 2018کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری کردیا گیاجس کے مطابق عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف منفی مواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے،اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر نشر نہیں کی جاسکتیں ، ناشائستہ اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کی جائیں ، نفرت انگیز مواد کی تشہیر سے بھی گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پیمرا کے مطابق الیکشن 2018کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری کردیا گیا ۔ضوابط کے تحت اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر نشر نہیں کی جاسکتیں ، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف منفی مواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے ۔ پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے ۔ جمہوری روایت کی مضبوطی تمام اداروں اور شہریوں پر لازم ہے ۔ ترجمان پیمرا کے مطابق ناشائستہ اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کی جائیں ، نفرت انگیز مواد کی تشہیر سے بھی گریز کیا جائے ۔