Live Updates

مسلم لیگ ن نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے اشتہار کا آئیڈیا چوری کرلیا

2016 میں ہیلری کلنٹن کی جانب سے چلائے جانے والے اشتہار کو مسلم لیگ ن نے کاپی کرکے 2018 انتخابات میں چلا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 19:39

مسلم لیگ ن نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے اشتہار کا آئیڈیا چوری کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء ) :مسلم لیگ ن نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے اشتہار کا آئیڈیا چوری کرلیا۔ 2016 میں ہیلری کلنٹن کی جانب سے چلائے جانے والے اشتہار کو مسلم لیگ ن نے کاپی کرکے 2018 انتخابات میں چلا دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں چند دن باقی رہ چکے ہیں ،اس موقع پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اداروں نے بھی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام تیزی سے جاری ہے تو دوسری جانب انتخابی عملے کی تربیت کے مراحل بھی مکمل کر لئیے گئے ہیں۔اس موقع پر سیاسی جماعتیں بھی اپنے سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی بھرپور کوشش میں لگ گئی ہیں۔بڑے بڑے سیاسی اور پاور شو کئیے جانے کاسلسلہ بھی جاری و ساری ہے جبکہ مقامی قیادت بھی بھرپور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ الیکشن کی طرح اس الیکشن میں بھی پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو اپنی اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھواں دار قسم کے اشتہارات تیار کرکے چلوائے جارہے ہیں۔ان اشتہارات میں مخالفین پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے۔تاہم مسلم لیگ ن یہاں بھی خود کو روک نہ سکی۔

مسلم لیگ ن نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے اشتہار کا آئیڈیا چوری کرلیا۔
2016 میں ہیلری کلنٹن کی جانب سے چلائے جانے والے اشتہار کو مسلم لیگ ن نے کاپی کرکے 2018 انتخابات میں چلا دیا۔اشتہار میں عمران خان کی تقریر کے ان حصوں کو اٹھایا گیا ہے جن میں وہ سخت زبان استعمال کر رہے ہیں اور اس تقریر کو بچے دیکھ رہے ہیں ،یہ اشتہار اصل میں ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کا اشتہار تھا جو انہوں نے اسی انداز میں ٹرمپ کے خلاف بنایا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات