پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ

ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ٹیم نے ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو3وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 21:13

پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ٹیم نے ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو3وکٹوں سے ہرا دیا تفصیل کے مطابق پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ٹیم اور ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے مابین میچ قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم پہلی اننگز میں 76رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جبکہ وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے 145رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ڈسٹرکٹ ملتان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگزمیں 217رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے اس طرح ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ٹیم کو جیتنے کے لیے 149رنز کا ٹارگٹ ملا جس کو ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنا کر میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی میچ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ٹیم کے بائولر علی عثمان نے دونوں اننگز میں 6,6کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کیں میچ کو پی سی بی ایمپائر کاشف سہیل اور محمد شاہد نے سپروائز کیا جبکہ آفیشل سکورر ملک محمد رمضان تھے۔