جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا ،ْمریم اور نگزیب

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اظہار یکجہتی مارچ کی قیادت کرینگے ،ْ ترجمان مسلم لیگ (ن)کابیان

جمعرات جولائی 21:19

جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا‘ شہباز شریف اظہار یکجہتی مارچ کی قیادت کرینگے۔ جمعرات کو مریم اورنگزیب نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہباز شریف اظہار یکجہتی مارچ کی قیادت کرینگے۔ قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا۔

(جاری ہے)

اظہار یکجہتی مارچ بعد نماز جمعہ مسجد لوہاری سے روانہ ہوگا ،ْاظہار یکجہتی مارچ میں شرکت کے لئے لوگ (آج) جمعہ کو مسلم مسجد لوہاری پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدنواز شریف کا استقبال کرنا ہمارا حق ہے ،،میاں نواز شریف سزائوں سے گھبرانے والے نہیں اور ان کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،یہ فیصلہ گزشتہ فیصلوں کا تسلسل تھا،عوام 25جولائی کو کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ کو ووٹ دیں گے۔