پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور فیملی کی سیکورٹی کو فول پروف بنا نے کا کہا گیا ہے ،ْدھمکیاں نہیں مل رہیں ،ْ ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات جولائی 21:25

پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور فیملی کی سیکورٹی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کی سیکورٹی کو فول پروف بنا نے کا کہا گیا ہے ،دھمکیاں کوئی نہیں مل رہیں ،ْ بے بنیاد خبر چلانے سے گریز کیا جائے۔

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ بعض چینلز پر چیف الیکشن کمشنر کو سیکیورٹی فراہمی کے حوالے سے خبر چل رہی ہے اس ضمن میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کی سیکورٹی کو فول پروف بنا نے کا کہا گیا ہے ،ْدھمکیاں کوئی نہیں مل رہیں اس حو الے سے بے بنیاد خبر چلانے سے گریز کیا جائے۔

Your Thoughts and Comments