چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لے لیا ،ْ

اعتزاز احسن کو دو صفحات پر درخواست دائر کر نے کی ہدایت

جمعرات 12 جولائی 2018 21:25

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اعتزاز احسن کو دو صفحات کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اعتزاز احسن صاحب آپ چیمبر میں ملیں اعتزاز احسن نے بتایا کہ (آج) جمعہ کو آپ کو چیمبر میں ملوں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کچی بستیوں میں اقلیتی برادری بدترین حالات میں رہ رہی ہے اقلیتیں کچی بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کو دو صحافت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔