وزارت دفاع نے نیب ٹیم کوائیرپورٹ کے اپرن جا کر نوازشریف ، مریم نواز کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی

نیب لاہور کی ٹیم پرواز آنے سے ایک گھنٹہ قبل لاہور ایئر پورٹ پہنچ جائیگی،گرفتاری کے فوری بعد راولپنڈی منتقل کیا جائیگا‘ذرائع

جمعرات جولائی 21:25

وزارت دفاع نے نیب ٹیم کوائیرپورٹ کے اپرن جا کر نوازشریف ، مریم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) وزارت دفاع نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کولاہور ائیرپورٹ کے اپرن جا کر سابق وزیراعظم نوازشریف اورا ن کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نواز شریف اورا نکی صاحبزادی مریم نواز آج ( جمعہ ) براستہ دبئی سے لاہور پہنچیں گے جنہیں گرفتارکرنے کیلئے نیب لاہور کی ٹیم پرواز آنے سے ایک گھنٹہ قبل لاہور ایئر پورٹ پہنچ جائے گی ۔

طیارہ لینڈ کرنے کے بعد اپرن جاکر دونوں کو گرفتار کر لیا جائیگا اور فوری طور پر طور پرہیلی کاپٹرکے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا جائیگا جبکہ نوازشریف ، مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے دو آفیسر نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ جائیں گے ۔