ایس ای سی پی نے پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کو کھولنے کی منظوری دے دی

جمعرات 12 جولائی 2018 21:35

ایس ای سی پی نے پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کو کھولنے کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پیکیک انویسٹمنٹ فنڈ (PICIC Investment Fund) اور پیکیک گروتھ فنڈ (PICIC Growth Fund) کو اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان دونوں فنڈز کی مینجمنٹ ایچ بی ایل اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی (HBL AMC) کے پاس ہے۔کافی عرصے سے حل طلب اس مسلئے کا کامیاب حلHBL AMC پاکستان سٹاک ایکس چینج، نیشنل کلئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری اور ایچ بی ایل۔

اے ایم سی کے مسلسل تگ و دو اور تعاون سے ممکن ہوا۔ پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کی بند فنڈ سے اوپن فنڈ میں منتقلی سے سرمایہ کار فروخت کی صورت میں غیر منجمد پورٹ فولیو کی نیٹ اًیسٹ ویلیو سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ منجمد فنڈ کے اے کلاس یونٹ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان سٹاک ایکس چینج کے ذریعے اس فنڈ سے نکل جانے کا طریق کار بھی فراہم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے پیکیک اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایچ بی ایل اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی میں انضمام کے لئے عائد شرائط کے نتیجے میں پیکیک انوسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کوبارہ جولائی سے اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نان بینکنگ فنانشل کمپنیز کے ضوابط 2008 کے ضابطہ 65 کے تحت، ریگولیشنز جاری ہونے کی تاریخ، اکیس نومبر 2017 کے بعد سے پانچ سال کے اندر اندر تمام کلوز اینڈ فنڈز کو اوپن اینڈ فنڈز میں تبدیل ہونا تھا۔

تاہم، نجکاری کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان کے ساتھ ایک معاہدیکے نتیجے میں فنڈ میں موجود پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی نادرن گیس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے شیئرز منجمد تھے جو کے باعث پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ مقررہ مدت گزرنے کے باوجود اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل نہیں ہو سکے تھے۔