مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی

جمعرات 12 جولائی 2018 21:35

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو کی قدر میں کمی اورسعودی ریال ، یو اے درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.50روپے اور قیمت فروخت121.60روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید123.50روپے اور قیمت فروخت124 روپے برقرار رہی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں25 پیسے کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید143.75روپے سے گھٹ کر143.50روپے اور قیمت فروخت145.75 روپے سے گھٹ کر145.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید163روپے اور قیمت فروخت کر165روپے برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں10پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید32.60روپے سے بڑھ کر32.70روپے اورقیمت فروخت33روپے سے بڑھ کر33.10روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید33.40روپے سے بڑھ کر33.45روپے جب کہ قیمت فروخت33.80روپے سے بڑھ کر33.85روپے ہوگئی اور چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے اور قیمت فروخت19.80روپے مستحکم رہی۔