الیکشن کمیشن نے پیمراسے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کے مکمل تخمینے کا ریکارڈ طلب کر لیا

جمعرات جولائی 21:43

الیکشن کمیشن نے پیمراسے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پیمراسے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کے مکمل تخمینے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔جمعرات کوالیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا و ممبران الیکشن کمیشن کوچیئرمین پیمرا ودیگر حکام نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے برخلاف سیاسی اشتہارات کے معاملے بریفنگ دی ۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو حکم دیا کہ تمام سٹیلائٹ ٹی وی چینلز جن پر سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم چل رہی ہے او رتشہیری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کے لئے نازیبازبان اور غلط الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں ایسے چینلز کو شوز کاز نوٹس دیا جائے۔ اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں چینلز کے خلاف پیمرا رولز کے تحت کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے پیمراکویہ بھی حکم دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کا مکمل تخمینہ لگایا جائے اور ریکارڈ کمیشن کو مہیا کیا جائے تاکہ ہر سیاسی جماعت کا انتخابات پر اخراجات کا جائزہ لیکر الیکشن قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Your Thoughts and Comments