Live Updates

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا: الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 جولائی 2018 20:09

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام تعطیل کا اعلان ملک بھر کیلئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر کیلئے عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز ٹرن آوٹ کو بڑھانے کے مقصد کیلئے ملک بھر میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ  گرم موسم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت شام 5 کی بجائے 6 بجے تک بڑھا دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ تحریک انصاف کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات