ضلعی انتظامیہ کے پبی سٹیشن بازار اور تا رو جبہ بازار پر چھا پے

جمعرات 12 جولائی 2018 21:51

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی محمد ایوب نے پبی سٹیشن بازار اور تا رو جبہ بازار پر اچا نک چھا پے کے دوران نا قص صفا ئی غیر معیاری اشیاء خور نوش فروخت کر نے پر درجنوں دکانداروںکو ہزاروں روپے جر ما نہ کر کے جر ما نے کی رقم قو می خزا نے میں جمع کی تفصیلات کی مطابق ڈی سی نو شہرہ ارشاد علی سد ھرکی ہدا یت پر اے سی پبی آصف علی کی نگرا نی میں اے اے سی پبی محمد ایوب نے پولیس نفری کے ہمراہ پبی سٹیشن بازار اور تارو جبہ بازار پر اچا نک چھا پے مار کر بیکریوں قصا ئیوں کباب فروشوں سبزی فروشوں کر یا نہ سٹوروں اور پیٹرول پمپوںکو چیک کیا نا قص صفا ئی ناغہ کے روز کباب اور گو شت فروخت کر نے مضر صحت اشیاء فروخت کر نے پر درجنوں دکا نداروں کو موقع پر جر ما نہ کیا اور بعض کے خلاف ایف آئی درج کر نے کے لئے مر اسلہ پو لیس کو بھیج دیا اے اے سی محمد ایوب نے دکانداروں سے ہزاروں روپے جر ما نہ وصول کر کے قو می خز انہ میں جمع کی انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے جا نوں سے کھیلنے کی اجا زت نہیں دینگے ۔

متعلقہ عنوان :