اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر سے بیٹی ،داماد اور حنیف عباسی کی ملاقات

جمعرات جولائی 21:57

اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر سے بیٹی ،داماد اور حنیف عباسی کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میںاسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کی صاحبزادی اور داماد نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی کیپٹن صفدر کی بیٹی مہرالنسا اور داماد راحیل منیر نے ملاقات کے موقع پر انہیں کھانے پینے کی اشیا اور کپڑے بھی دیئے اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این ای62سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی بھی موجود تھے مریم نواز اور نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں ممکنہ آمد کے پیش نظر جیل کے اندر اور باہر حساس سخت سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے کیپٹن صفدرسے ملاقات کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں کو مکمل چیک کیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

Your Thoughts and Comments