الیکشن کمیشن نے فیس بک انتظامیہ کی پیشکش کو مسترد کردیا

جمعرات 12 جولائی 2018 22:02

الیکشن کمیشن  نے فیس بک انتظامیہ کی پیشکش کو مسترد کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیس بک کی خدمات لینے سے انکار کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیشکش کو مسترد کردیا ہے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ یہ جو کہ الیکشن کے نتائج پر بری طرح اثر انداز ہوسکتا ہے اس لئے ہم سوشل میڈیا پر بھروسا نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا آفیشل پیج بنانے کی آفر کی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے انکار کرتے ہوئے اس آفر کو مسترد کردیا الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ یہ ایک ملکی نوعیت کا اہم ترین حساس معاملہ ہے ہمارے جو دیگر پارٹنرز اور این جی اوز ہیں وہ اپنی اپنی مہم میں لوگوں کو قائل کررہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن اپنا آفیشل پیج فیس بک سے نہیں بنوا سکتا سوشل میڈیا پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا ہماری روایتی میڈیا پر الیکشن کے حوالے سے مہم جاری ہے