Live Updates

بات کا بتنگر بنانے والوںکو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی،سید

نیئر حسین بخاری آصف علی زردای پہلے کی طرح آج بھی عدلیہ سے سرخرو ہوئے ہیں، سیاسی ساکھ کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی سے ابہام کا خاتمہ ہوا ،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 12 جولائی 2018 22:11

ِّاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بات کا بتنگر بنانے والوںکو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ۔ آصف علی زردای پہلے کی طرح آج بھی عدلیہ سے سرخرو ہوئے ہیں ۔ آصف علی زرداری کی سیاسی ساکھ کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی سے ابہام کا خاتمہ ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغض زرداری کا مرض لاعلاج ہے جن کو یہ مرض لاحق ہوجاتا ہے اس کا علاج کرنا مشکل ہوجاتا ہے پیپلز پارٹی نے عدلیہ کے احترام کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آر میں پیپلز پارٹی سے دشمنی کرنے والوں کو آج بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑاہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اداروں کی تقریم اور توقیر پر یقین رکھتی ہے ۔ آصف علی زرداری کی سیاسی ساکھ کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی جھوٹی خبریں چلانے والے معافی مانگیں اور پیپلز پارٹی کے مخالفین اخلاقی حدود پارکرنے کی روش بند رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 70 کی دہائی سے میڈیا ٹرائل کا سامنا کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری عوامی منشور کے ساتھ میدان میں ہیں اور انکی مقبولیت نے پیپلز پارٹی کے مخالفین کو پریشان کردیا ہے اور اب مخالفین سر سے پائوں تک پانی پانی ہوچکے ہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ عمران خان کرائے کے سیاستدان ہیں سیاسی بونے ملکر بھی آصف علی زرداری کو شکست نہیں دے سکتے ۔ عمران خان کی حیثیت صرف شاہی طوطے جیسی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات