Live Updates

عمران نیازی اس صدی کا مغرور ترین جھوٹا انسان ہے جھوٹا انسان ہے ،چوہدری شیر علی

انتخابی دھاندلا نہ ہوا تو انشاء اللہ 25 جولائی کو اوندھے منہ گریگا اور اللہ تعالی کی مدد اور ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پھر سے حکومت بنائے گی، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 12 جولائی 2018 22:11

عمران نیازی اس صدی کا مغرور ترین جھوٹا انسان ہے جھوٹا انسان ہے ،چوہدری ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) پاکستانمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس صدی کا مغرور ترین جھوٹا انسان ہے انتخابی دھاندلا نہ ہوا تو انشاء اللہ 25 جولائی کو اوندھے منہ گریگا اور اللہ تعالی کی مدد اور ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پھر سے حکومت بنائے گی 13 جولائی کا دن نواز شریف قدم برھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ لگانے والوں کے امتحان اور آزمائش کا دن ہے قوم کو اپنے اس نعرے کی پاسداری کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پہنچکر کر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنا ہوگا جہاں وہ اپنی اور اپنی بیٹی کی گرفتاری دینے سے پہلے اپنے جانثار ساتھیوں سے خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جنکا دامن ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے ان کا لاہور اایئرپورٹ کے باہرخطاب ملکی تاریخ کا اہم ترین خطاب ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلوچلو لاہور ایئر پورٹ چلورابطہ مہم کے سلسلہ میں شہر بھر مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا چوہدری شیر علی نے کہا کہ1977 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ میں المنا ک نتائج کے حامل رہے ہیں اور اب ایک بار پھر حالات و واقعات روشنی میں ملک میں ہونے والے انتخابات صاف اور شفاف کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ مسلم لیگ ن کے گردگھیرا تنگ کرکے انتخابات کا میدان لاڈلے کیلئے سجایا جارہا ہے او رلاڈلے کی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیںجبکہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے والوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے چوہدری شیر علی نے یقین ظاہر کیا کہ لاہور انتظامیہ اور حکومت کے ذمہ دارلاہور ائر پورٹ پر عوام سے خطاب سے قبل میاں محمد نواز شریف کو نہیں کرینگے بصورت دیگر لاہور ائر پورٹ کے باہر موجود لاکھوں کارکنوں میں اشتعال پید اہوگا اگر ایسا ہوا تو نہ صرف حکمرانوں بلکہ پارٹی قائدین کیلئے بھی جذباتی کارکنوں کو سنبھالنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوجائیگا چوہدری شیر علی نے کہا کہ تمام تر زیادتیوں کے باوجود میاں محمد نواز شریف کاحوصلہ اور عزم آج بھی بلند ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بطوروزیر اعظم پاکستان کی سلامتی ،ملکی وقا ر کیلئے ترقی پسند اور مذہبی رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے نواز شریف وہ واحد لیڈرہیں جو پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچانااور ملک کو نظریاتی و فکری طور پر مضبوط کرنا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گار تعلقات استوار کرنے کی پالیسی اختیار کی جو ملک کی بہتری اور مفاد میں ایک مثبت اور تعمیری پالیسی تھی ،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات