الیکشن کمیشن کا 25جولائی کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان

جمعرات جولائی 22:20

الیکشن کمیشن کا 25جولائی کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات والے دن 25جولائی کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان کر دیا۔جس کی منظوری چیف الیکشن کمشنرنے دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2018 میں ا مید کی جارہی ہے کہ ٹرن آئوٹ پچھلے الیکشنز کی نسبت کہیں زیادہ ہو گا اور الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ الیکشن ڈے پر زیادہ سے زیادہ لوگ باہر نکلیں اور قومی فریضہ ادا کریں۔