نواز شریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات جولائی 22:20

نواز شریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کی وطن واپسی سے متعلقہ اہم فیصلہ، موٹروے اور نیشنل ہائی ویز کو بند کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے پیِش نظر لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، موٹروے کو بابو صابو سمیت متعدد انٹر چینجز سے بند کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز کو بھی جہاں جہاں ضرورت ہوئی بند کیا جائے گا۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بند کرنے پر رات گئے سے عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔

Your Thoughts and Comments